وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی 11 تجاویز مسترد کئے جانے کی خبروںنکی تردید

حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میںنموجود تمام فریقین کی تجاویز کواحترام کی نظر سے دیکھتی ہے‘حلقہ بندیوں پر قانون سازی ایک اہم آئینی اور جمہوری تقاضا ہے، حکومت آئینی ، پارلیمانی اور جمہوری روایات کے مطابق اس معاملے پر پیشرفت کے لیے کاربند ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

بدھ 13 دسمبر 2017 17:31

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی پیش کردہ 11 تجاویزکو مسترد کئے جانے سے متعلق خبروںنکی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میںنموجود تمام فریقین کی تجاویز کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے‘ حلقہ بندیوں پر قانون سازی ایک اہم آئینی اور جمہوری تقاضا ہے اورحکومت آئینی ، پارلیمانی اور جمہوری روایات کے مطابق اس معاملے پر پیشرفت کے لیے کاربند ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میںنوزیر مملکت نے بعض اخبارات میںنشائع ہونے والی خبروںنکو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میںنتمام صوبوں نے حلقہ بندیوںناور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ فیصلے کیے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ تمام معاملات کو مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوںنکی روشنی میںندیکھا جانا چاہیے۔انہوںننے کہا کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میںنموجود تمام فریقین کی تجاویز کواحترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔