پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ہے، پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ء میں جاری کئے جائیں گے،

اگست 2018ء میں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ای پاسپورٹ سے پاسپورٹ کے غلط استعمال کا سدباب ہو گا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ای پاسپورٹ کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 17:31

پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ہے، پہلے مرحلہ میں سرکاری اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ہے، جس سے بین الاقوامی دنیا میں اس کی ساکھ بحال ہو گی، اس سے قبل 2004ء میں مشینری پاسپورٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت داخلہ میں ای پاسپورٹ کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ء میں جاری کئے جائیں گے جبکہ اگست 2018ء میں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ای پاسپورٹ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے پاسپورٹ کے غلط استعمال کا سدباب ہو گا اور لوگوں کو آسانی بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دو سے تین سالوں کے دوران پاسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں آن لائن پاسپورٹ، موبائل پیمنٹ اور ایگزیکٹو پاسپورٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :