آپ ﷺ کی حیات مبارکہ کو اپنا کر معاشر ے میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کیلئے نسل نو کی آبیاری کی جا سکتی ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

دنیا بھر کے عالمی فورم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر یوں ، فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کے حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 13 دسمبر 2017 17:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کی حیات مبارکہ کو اپنا کر معاشر ے میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کیلئے نسل نو کی آبیاری کی جا سکتی ہے ۔سیرت مصطفی ﷺ کو اپنانے سے ہی معاشرے میں امن کی فضا قائم اور بدامنی کا خاتمہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و مذہبی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافیوں کی وجہ سے ہرطرف بدامنی، قتل و غارت اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دین سے دوری اور بنی کریم ﷺ کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے مسلمان زوا ل کی طرف جا رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت سے مضبوط تعلق استوار کرنے میں پوشیدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو صالح قیادت اس وقت تک میسر نہیں آسکتی جب تک ملک میں خاندانی سیاست ، کرپٹ افراد اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور نہ ہی اسلامی نظام کے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے کسی کی نظروں سے اُجھل نہیں ہے۔کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے جس کی پست پناہی امریکہ سمیت اسلام دشمن قوتیں کر رہی ہیںاور موجودہ حالات میں فلسطین کے حوالے سے امریکی فیصلے نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے جبکہ روہنگیا میں بھی مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے عالمی فورم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر یوں ، فلسطینیوں اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کے حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ اور مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیںاور عملی اقدامات کرنے کی بجائے مذمتی بیانات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر پوری امت مسلمہ اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری رسول ﷺ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو تمام مسائل کے حل کیساتھ ظلم کے پہاڑوں کو بھی توڑ جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :