سندھ ہائی کورٹ ،محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم

بدھ 13 دسمبر 2017 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب77کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگرملزمان کی ضمانت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب77کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت سے معتلق سماعت ہوئی عدالت ملزمان کی ضمانت سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت دی عدالت کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ ہی کی جائے گی عدالت نے مزید سماعت اکیس دسمبت تک کے لیے ملتوئی کردی واضع رہیکہ ریفرنس میں نامزد سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی ،سارنگ چانڈیو ودیگر ملزمان نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ شرجیل انعام میمن اوردیگرملزموں کوعبوری ضمانت منسوخ ہونیپرنیب نیہاییکورٹ سے گرفتارکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :