کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا،میجر جنرل محمد سعید

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رینجرز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈی جی رینجرز سندھ

بدھ 13 دسمبر 2017 17:26

کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا،میجر جنرل محمد سعید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ شہرمیں امن کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔ ڈی جی رینجرز(سندھ)نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے رینجرز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :