پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا،وزیراعلی سندھ

بدھ 13 دسمبر 2017 17:26

پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا،وزیراعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کیروحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کی کراچی آمد پر وزیراعلی سندھ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغاخان 17 سال کیبعدکراچی آرہیہیں، پرنس کریم آغاخان کی میزبانی میں کمی برداشت نہیں کروں گا۔خیال رہے کہ پرنس کریم آغاخان 15سے 19دسمبر تک کراچی میں قیام کریں گے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :