Live Updates

فوج آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے،عمران خان

قوم راجا ظفرالحق کی رپورٹ کاانتظارکررہی ہے،فضل الرحمن اوراچکزئی فاٹا کےمعاملے میں رکاوٹ ہیں،ڈالرکی قدربڑھنے کے ذمہ دارنواشریف اوراسحاق ڈارہیں،ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 17:20

فوج آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے،عمران خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوج آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے،قوم راجا ظفرالحق کی رپورٹ کاانتظار کررہی ہے،فضل الرحمن اور اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں،ڈالرکی قدربڑھنے کے ذمہ دارنواشریف اور اسحاق ڈارہیں،ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن معاملے پرسب کوطاہرالقادری کی حمایت کرنی چاہیے۔طاہرالقادری جوبھی قدم اٹھائیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ماڈل میں 14افراد کوقتل اور متعدد کوزخمی کیاگیا۔شہبازشریف اور راناثناء اللہ کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کوفوری خیبرپختونخوا ہ میں ضم کیاجائے۔

(جاری ہے)

فاٹا میں دہشتگردی کے باعث پیداہونے والاخلا فوری پرکیاجائے۔

فضل الرحمن اور اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں۔اتحادیوں کوخوش کرنے کیلئے فاٹا کونقصان پہنچایاجارہاہے۔اگرفاٹا کو ضم نہ کیاگیاتوتمام جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ملکراحتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔قبل ازوقت انتخابات سے جمہوریت کمزورنہیں مضبوط ہوتی ہے۔الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ۔

لیکن حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے۔نوازشریف جواب دینے کی بجائے فوج اور عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی بڑھے گی۔روپے کی قدرگرنے کے ذمہ دارنواشریف اور اسحاق ڈارہیں۔نوازشریف اور اسحاق ڈارنے ملکرملک کی معیشت کوتباہ کیا۔

ڈالرکی قدرگرنے سے ملکی قرضے بھی بڑھ رہے ۔انہوں نے نوازشریف اور اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔شریف برادران کے 300ارب باہرپڑے ہوئے ہیں۔اگر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والے 10ارب روک لیے جاتے توقرضے نہ بڑھتے۔اب وزراء کاکام صرف شریف خاندان کی کرپشن بچاناہے۔عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

قوم راجا ظفرالحق کی رپورٹ کاانتظار کررہی ہے۔راجا ظفرالحق کی رپورٹ فوری منظرعام پرلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔لڑائی ہرجماعت میں ہوتی ہے پی ٹی آئی میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔زرداری کاشاگردبننے کیلئے مجھے 100بارمرکرزندہ ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹنڈومحمد خان میں جمعے کے روز بھرپورجلسہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات