جسم فروشی کے لئے لڑکیاں سعودی عرب سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 13 دسمبر 2017 17:15

جسم فروشی کے لئے لڑکیاں سعودی عرب سمگل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13دسمبر2017ء) : ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے ملزم کے استعمال سے زیر استعمال کمپیوٹراور موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے کمپیوٹر اور موبائل کی فرانزک لیبارٹری سے جانچ بھی کروائے گی ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ایجنسی نے لڑکیاں اسمگل کرنے والے 3ارکان پر مشتمل گروہ کو سعودی عرب میں ٹریس کیا تھاجس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو ہاؤس جاب کے لئے سعودی عرب بھجواتے تھے لیکن وہاں پر ان سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے ۔اس سے قبل بھی وفاقی ادارے نے 2ارکان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کیا تھا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کو سعودی عر ب سے پاکستان لایا جائے گا ۔گرفتار ملزمان کے نام فاروق ،حسن امتیاز،ثمینہ امتیاز اور سکندر حفیظ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :