متحدہ مزدور فیڈریشن کے چیئرمین محمد علی پھلپوٹو علالت کے باعث اسپتال میں داخل

بدھ 13 دسمبر 2017 17:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)متحدہ مزدور فیڈریشن کے چیئرمین محمد علی پھلپوٹو فالج کے حملے کے سبب خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں داخل ہوگئے،اطلاع پر مزدور تنظیموں سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے رہنماء ہسپتال عیادت کے لئے پہنچ گئے جب کہ شہر کی مساجد میں ان کی صحت یابی کے لئے دعائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق مزدور رہنماء محمد علی پھلپوٹو کی حالت خطرے سے باہر ہے اسے دعائوں کی سخت ضرورت ہے۔