خیرپور میں ملک کریم سے خارج دودھ کی قیمت میں 20روپے اضافہ

بدھ 13 دسمبر 2017 17:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)خیرپور میں ملک کریم سے خارج دودھ کی قیمت میں 20روپے اضافہ،شہری پریشان،محکمہ خواراک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

خیرپور شہر میں بھینسوں کے باڑوں سے انجیکشن شدہ بھینسوں کے دودھ اور شہر کے مختلف مقامات پر کریم سے خارج دودھ اسی روپے سے بڑھاکر ایک سو روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کردیا ہے جب کہ معلوم ہوا ہے کہ بھینس کے دودھ میں سوکھے دودھ کومکس کرکے سرعام فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بیماریں بھی جنم لے رہی ہیں ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ پینے کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں میں چھوٹا بڑا مبتلا ہے اور وہ ہڈیوں جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہورہا ہے،شہریوں نے ضلع انتظامیہ اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے محکمہ خوراک کے بالا افسران نیند سے بیدار ہوکر انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انسانوں کی صحت افذائدودھ کی سپلائی کو موثر بنائیں اور فی کلو دودھ کی فروخت میں بیس روپے اضافے کی روک تھام کے لئے اقدام اٹھائیں۔