جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘چوہدری محمدسرور

حکمران پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنے سیاسی اور ذاتی فائد ے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ‘سابق گورنر پنجاب

بدھ 13 دسمبر 2017 17:21

جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنے سیاسی اور ذاتی فائد ے کیلئے استعمال کر رہے ہیں،حکمرانوں نے معیشت اور سارا ملک قرضوں کی دلدل میں ڈبو دیدیا ہے ،تمام قومی اداروں کو دیوالیہ کیا جارہا ہے،دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے شہداء کی قر بانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔

وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن چوہدری خالدگجر ،زین احمد شیخ ، یوتھ ونگ کے عبید الر حمن‘اعظم ورک اور ڈیمو کر ٹیک رپورٹنگ این جی اوز کے مہر صفدر علی ،نسیم الر حمن اور انجم رفیق سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفودسے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سولوں میں ملک کا ہر لحاظ سے بیڑہ غرق کر دیا ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں اور اب حکمران عوام کی عدالت کا سامنا کر نے کیلئے تیار نہیں اس لیے (ن) لیگ سیاسی شہید ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے مگر تحر یک انصاف آئین وقانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے حکمرانوں کا کوئی منصوبہ اور سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آج احتساب اور انتخاب کے نظام میں تبدیلیاں کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حالات میں کوئی بھی حکومتی ادارہ مکمل آزادی کیساتھ کام نہیں اور عوام کے مسائل بھی ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 70سال میں اتنا مقروض نہیں ہوا جتنا اشرافیہ کے حالیہ دور حکومت میں ہواہے اور حکمران احتساب سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے خلاف عوام کو بھی متحد ہو کر آوازبلند کر نا ہوگی تاکہ ملک کو ایسے نااہل حکمرانوں سے نجات دلاجاسکی ۔

متعلقہ عنوان :