شیخ رشید کو بھی گنا جائے یہ ابھی ایوان کے اندر ہی ہیں ،قومی اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر خواتین اراکین کی شیخ رشید پر جملے بازی

اگر میں بھی بیٹھ گیا تو پھر بھی کورم پورا نہیں ہوگا ، آج تک کبھی کورم کی نشاندہی نہیں کی، شیخ رشید کا برجستہ جواب

بدھ 13 دسمبر 2017 16:50

شیخ رشید کو بھی گنا جائے یہ ابھی ایوان کے اندر ہی ہیں ،قومی اسمبلی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی نشستوں پر خواتین اراکین کی شیخ رشید پر جملے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو بھی گنا جائے یہ ابھی ایوان کے اندر ہی ہیں ، شیخ رشید نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں بھی بیٹھ گیا تو پھر بھی کورم پورا نہیں ہوگا ، آج تک کبھی کورم کی نشاندہی نہیں کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ فاٹا کے رکن اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی ، کورم کی نشاندہی کے بعد شیخ رشید جب ایوان سے جانے لگے تو حکومت کی خواتین ارکان نے شیخ رشید پر جملے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو بھی گنا جائے یہ ابھی ایوان کے اندر ہی ہیں ، شیخ رشید نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں بھی بیٹھ گیا تو پھر بھی کورم پورا نہیں ہوگا ، آج تک کبھی کورم کی نشاندہی نہیں کی۔