سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ کو سرکس قرار دیدیا

کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچاکر کمرشل فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں ، یہ سرکس ہے اور اسکو سپورٹ کرنا سراسر غلط فیصلہ ہے، 4لاکھ کیا،10لاکھ ڈالر بھی ملتے تو کرکٹ کی ساکھ پر سودے بازی نہیں کرنی چاہئے تھی،شہریار خان

بدھ 13 دسمبر 2017 17:00

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ کو سرکس قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچاکر کمرشل فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں ، یہ سرکس ہے اور اسکو سپورٹ کرنا سراسر غلط فیصلہ ہے، 4 لاکھ کیا، 10 لاکھ ڈالر بھی ملتے تو کرکٹ کی ساکھ پر سودے بازی نہیں کرنی چاہئے تھی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ کیا، 10 لاکھ ڈالر بھی ملتے تو کرکٹ کی ساکھ پر سودے بازی نہیں کرنی چاہئے تھی ۔شہریار خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا پراڈکٹ ہے ، پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی مختصر کرکٹ کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت کے عوض 4 لاکھ ڈالرز فیس وصول کرنے کے اعتراف نے معاملے کی شفافیت کو مشکوک کرتے ہوئے مزید سوالات پیدا کردیئے ہیں۔

سب سے اہم سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ کو پہلے نہ اور پھر ہاں کیوں کی واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ٹاپ پلیئرز کو متنازعہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے 4 لاکھ ڈالرز وصول کئے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو نہیں بھیجا جائے گا۔۔