نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تمام فریقین کو طلب کر لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 17:00

نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تمام فریقین کو طلب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں پائے گئے مبینہ مالیاتی سکینڈل کی انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے تمام فریقین کو مختلف تاریخوں میں طلب کر لیا ہے اور تمام فریقین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس حوالے سے تمام ریکارڈ ہمراہ لائیں بتایاگیا ہے کہ پیرا گان ہائوسنگ سوسائٹی کے سرکردہ انتظامی افسر ندیم ضیاء پیرزادہ کو جمعہ کے روز طلب کیا ہے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ان کی طلبی سے ایک روز قبل جمعرات کے روز طلب کیا ہے جبکہ نیب لاہور نے ایل ڈی اے کی آشیانہ ہائوسنگ کے کرتا دھرتا علی سجاد کو بھی جمعرات کے روز طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ علی سجاد اور ندیم ضیاء کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے اور پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی خواجہ سعد رفیق کا بڑا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :