لاہور، محکمہ خزانہ پنجاب نے وزراء اور مشیران کیلئے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا

فنڈز محکمہ خزانہ پنجاب کی سفارش پر اکائونٹنٹ جنرل پنجاب نے جاری کئے

بدھ 13 دسمبر 2017 17:00

لاہور، محکمہ خزانہ پنجاب نے وزراء اور مشیران کیلئے سرکاری خزانے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب حکومت کے آخری مہینوں کے دوران صوبائی وزراء اور مشیران کیلئے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ پنجاب نے حکومت کے وزراء اور مشیروں کو پٹرول ، ٹیلی فون ،ٹی اے ڈی اے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں یہ فنڈز محکمہ خزانہ پنجاب کی سفارش پر اکائونٹنٹ جنرل پنجاب نے جاری کئے ہیں واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی کابینہ کے پاس اس وقت 84 گاڑیاں ہیں جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے فنڈز کو بھی وزراء و مشیروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے نام پر عیاشیوں کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :