مقامی شہری نے نواز شریف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

بدھ 13 دسمبر 2017 16:58

مقامی شہری نے نواز شریف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) مقامی شہری غلام یاسین نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے ایک درخواست دائر کر دی ہے لاہور ہائیکورٹ نے دائر کی جانے والی اس درخواست میں درخواست گزار غلام یاسین نے الیکشن کمیشن ،سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے ۔