ساہیوال ٹریفک حادثات 4جاں بحق،10شدید زخمی ،4کی حالت نازک

مرنے والوں میں ماں کی گود سے گر کر مر نے والی 1سالہ بچی بھی شامل

بدھ 13 دسمبر 2017 16:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) ضلع ساہیوال میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق 10شدید زخمی ۔مر نے والوں میں 1سالہ بچی بھی شا مل ہے۔ساہیوال عارف والا روڈ پر خواجہ عارف کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں عارفوالہ کے ارشاد احمد کی 50سالہ بیوی پر وین جاں بحق اور ارشاد احمد زخمی ہو گیا اس حادثہ میں چک 113نو ایل کے نذیر احمد کی بیوی کی گود سے گر کر 1سالہ بچی عنائزہ جاں بحق نذیر احمد اور پاکپتن کا 22سالہ ساجد شدید زخمی ہو گئے ۔

ساہیوال ملتان روڈ پر چک 187نو ایل کے قریب یو ٹرن پر دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں چک 187نو ایل کے دو کاندار اللہ دتہ کا 33سالہ بیٹا محسن جاں بحق ،چیچہ وطنی کا 25سالہ کاور رضا ۔چک 87سکس آر کا 40سالہ عبد الحمید اور ٹکر شاہ کا امجد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے امجد ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ساہیوال عارفوالہ روڈ پر ساہیوال بائی پاس کے قریب ایک کار اور مزدا گا ڑی میں ٹکر کے نتیجہ میں چشتیاں کا کار نمبر 1790/LEAکا خاندان کا محمد اقبال اس کا بیٹا عمیر اقبال ،بیٹی 20سالہ نادیہ،17سالہ ردا اور 15سالہ رمشاء شدید زخمی ہو گئے جبکہ مزدا گا ڑی 3417/LESکا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا ۔زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں نیورو سر جری وارڈ میں 4کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :