ساہیوال گھریلو تنازعہ پر 25سالہ عورت نے خود کشی کر لی

بدھ 13 دسمبر 2017 16:56

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) نوا حی چک 61جی ڈی میں خاوند سے گھریلو تنا زعہ پر جھگڑ کر ایک 25سالہ لڑ کی ساجدہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی اور جاں بحق واقعات کے مطابق ایک چک کے رمضان کی بیوی ساجدہ کا معمولی بات پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے اسے زیادہ ڈانٹ دیا جس سے ساجدہ نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :