فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کے دس رکنی وفد کی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ملاقات

بدھ 13 دسمبر 2017 16:55

فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کے دس رکنی وفد کی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کے دس رکنی وفد نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا فرانسیسی پارلیمانی وفد کے اراکین نے پنجاب اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ملاقات کی اس ملاقات میں مہمان وفد نے لاہور کے شہریوں کی جانب سے کی جانے والی مہمان نوازی کو سراہا وفد اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر سپیکر رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے اپنے حالیہ مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے انہوں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور فرانس ایک دوسرے کے قریب آئیں گے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن بنا رہا اور بنا ہوا ہے پاکستان نے پوری دنیا میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردی کے خاتمے کی اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں فرانسیسی پارلیمانی اراکین کا دس رکنی وفد اپنے دورہ لاہور کے دوران شاہی قلعہ بھی گیا جہاں وفد کے اراکین نے دور مغلیہ کے فن تعمیراتی کے نمونوں میںگہری دلچسپی کا اظہار کیا انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے تاریخی نوادرات شاہی قلعہ کے میوزیم میں محفوظ رکھنے پر حکومتی اقدامات کو سراہا شاہی قلعہ کی سیر کیلئے آنے والے پاکستانی طلباء نے مہمان وفد کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔