فیصل آباد،دھماکہ خیز مواد و ناجائز اسلحہ کی برآمد گی پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قیدو جرمانہ کی سزا

بدھ 13 دسمبر 2017 16:53

فیصل آباد،دھماکہ خیز مواد و ناجائز اسلحہ کی برآمد گی پر جرم ثابت ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد و ناجائز اسلحہ کی برآمد گی پر جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قیدو جرمانہ کی سزا سنادی ، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خلیل ناز نے تھانہ سی ڈی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرشید سکنہ تونسہ شریف کو جرم ثابت ہونے پر 15یکسکلوز و ایکٹ کے تحت پانچ سال قید اور جائیداد ضبط کر نے کی سزا سنائی ملزم سے ناجائز اسلحہ کی دفعہ کے تحت تین سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ کی سزا بھی سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید تین ماہ قید بھگتنے کا حکم سنایا ہے

متعلقہ عنوان :