عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپناکرداراداکرے ،سردار فاروق سکندر خان

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرکے اندرجدیدترین کیمیائی ہتھیاروں، پیلٹ گنوںاوردیگرجدیداسلحہ سے کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے، ، وزیر مال آزاد کشمیر

بدھ 13 دسمبر 2017 16:53

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرکے اندرجدیدترین کیمیائی ہتھیاروں، پیلٹ گنوں اوردیگرجدیداسلحہ سے کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپناکرداراداکرے بھارتی افواج کی طرف سے آئے روزنہتے اوربے گناہ کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیںپیلٹ گنوںکے استعمال اوران سے نکلنے والے چھروںکے ذریعے نوجوان بینائی کاشکارہورہے ہیں بھارتی فوج کی طرف سے استعمال کی گئی پیلٹ گنوںکی وجہ سے ہزاروں نوجوان بینائی سے محروم اوران کے چہرے داغدارہوگئے ہیںمقبوضہ کشمیرمیںبھارتی افواج کی طرف سے جدیدترین ہتھیاروںکے استعمال کے باوجودبھی وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت کوختم نہیںکرسکے مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ تھا،ہے اوررہے گاکشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ،جرات اوردلیری کے ساتھ کھڑے ہیںبھارت کی طرف سے اب بھی کنٹرول لائن کے نہتے شہریوںپرہیوی مشینوںسے گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے اقوام متحدہ بھارتی بربریت اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکانوٹس لے لائن آف کنٹرول پربسنے والے کشمیریوں کی ہمت اورجرات کوسلام پیش کرتاہوںان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہیدوزخمی ہونے والوں کاہرطرح سے خیال رکھاجائے گا۔ہم امن پسندلوگ ہیںجنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیںلیکن بھارت یادرکھے کہ اگراس نے ہم سے جنگ کرنے کی کوشش کی توپھردنیاکے نقشے سے بھارت کانام ونشان بھی مٹ جائے گاپاک فوج دنیاکی بہترین فوج اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںسے مالامال فوج ہے پاک فوج کے جوانوںنے ہمیشہ اپنی جانوںکوہتھیلی پررکھ کرملکی سرحدوںکی حفاظت کی ہے پاک فوج کے شہداء نے اپنی جانیںاوراپناخون دے کروطن عزیزکودشمن کے ناپا ک ارادوں کوناکام بنایاہے وطن عزیزکوجب بھی جہاںبھی ضرورت پڑی پاک فوج کے جوان پیش پیش رہے اوراپنی سرحدوںکے ایک ایک چپے کادفاع کیابھارت کوماضی کی جنگوںسے سبق سیکھ کرہوش کے ناخن لینے چاہیںانہوںنے کہاکہ عالمی سطح پرمسئلہ کشمیرفلیش پوائنٹ بن گیاہے جس کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کاشکارہوگیاہے بھارت آئے روزلائن آف کنٹرول پرآبادسویلین آبادی کونشانہ بناکرانسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوںکامرتکب ہورہاہے بھارت کی یہ سوچ کہ وہ گولہ باری کرکے سویلین آبادی کووہاںسے نکلنے پرمجبورکردے گایاانہیںڈرادھمکالے گاتویہ محض اس کی خام خیالی ہے کشمیری نڈر، جرات مندقوم ہیںاوروہ بھارت کی مکارانہ چالاںکوسمجھتے ہیںکشمیری اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان مال سب کچھ قربان کررہے ہیںکنٹرول لائن پربسنے والے کشمیری دفاعی حصارہیںاور بھارت کوناکوںچنے چبواناجانتے ہیںبھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں اور اسے پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ماضی کی جنگوںسے سبق سیکھناچاہیے پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے اوراپنے وطن کادفاع کرناجانتی ہے پاک فوج کے جوانوںنے ملک کے دفاع کی خاطرجانوںکے نذرانے پیش کئے پاک فوج کے شہداء نے وطن عزیزکے دفاع کی خاطراپنی جانوںکے نذرانے دے کرملکی سرحدوںکی حفاظت کی اوردشمن کے ناپاک قدموںسے اپنے وطن عزیزکی پاک دھرتی کوناپاک نہیںہونے دیالائن آف کنٹرول کے متاثرین کاہرممکن خیال رکھاجائے گاان کے علاج معالجے میںکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیںبرتی جائے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :