لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شاہد اقبال کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے خلاف حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا

بدھ 13 دسمبر 2017 16:51

لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شاہد اقبال کی میرٹ کے برعکس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شاہد اقبال کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ شاہد اقبال کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کی گئی، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ شاہد اقبال 20گریڈ کی پوسٹ کے لیے مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے، قوانین اور عدالتی فیصلوں کے مطابق گریڈ 19کا افسر گریڈ 20 پر تعینات نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کی میرٹ کے برعکس تعیناتی سے سینئر بیوروکریٹس اور اہل امیدواروں میں بے چینی پائی جارہی ہے جو کہ انصاف اور میرٹ کے اصولوں کے منافی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ شاہد اقبال کی تعیناتی کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔