صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن، نیب، ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل سے جواب طلب

بدھ 13 دسمبر 2017 16:51

صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن، نیب، ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں اب تک کی تحقیقات اور دستاویزات طلب کرنے کے لئے دائر درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی، من پسند افراد کو نوازنے کیلئے بھاری تنخواہوں اور مراعات پر افسران کی فوج بھرتی کر کے سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے کہاکہ صاف پانی اور دیگر کمپنیوں کی کرپشن کے معاملے پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے کہاکہ عدالت نیب سے اب تک ہونے والی تحقیقات کی تفصیلات طلب کرے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر سے کمپنی سے متعلق ٹیکس معاملات اور آڈیٹر جنرل آف پنجاب سے اب تک کی گئی تحقیقات کا ریکارڈ طلب کرے، جس پر عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :