لاہور ہائیکورٹ کا بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کی فراہمی اور قیدیوں تک رسائی کیلئے بنائی گئی پالیسی عدالت میں پیش نہ کرنے پر اظہا ر بر ہمی

بدھ 13 دسمبر 2017 16:51

لاہور ہائیکورٹ کا  بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کی فراہمی اور قیدیوں تک رسائی کیلئے بنائی گئی پالیسی عدالت میں پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس کا سخت اظہار برہمی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں بند پاکستانی قیدی ہیں ان کی قانونی امداد کیلئے پالیسی پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

روبرودخواست گزاروں کی وکیل بیئرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں تک رسائی نہ ہونے سے انکے اہل خانہ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 1509 پاکستانی قیدی موجود ہیں مگر گرفتاری کے وقت ان کا جرم نہیں بتایا جاتا۔ سرکاری وکیل نے وفاقی وزارت خارجہ کا جواب داخل کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک جیلوں میں بند پاکستانیوں تک رسائی کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری خارجہ کی جانب سے پالیسی واضح کر کے عدالت میں پیش نہ کی جا سکی،جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپالیسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :