وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صومالیہ کے صدر سے ملاقات،

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 13 دسمبر 2017 16:51

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صومالیہ کے صدر سے ملاقات،
استمبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صومالیہ کے صدر عبداللہ محمد سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے مصبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف ترکی کے شہر استنبو ل میں منعقد ہونے والی اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صومالیہ کے صدر عبداللہ محمد سے ملاقات کی شاہد خاقان عباسی اور عبداللہ محمد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے اور دوطرفہ تعاؤن پر اتفاق کیا