قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزراء کی مسلسل غیر حاضری،حکومت پر سوالیہ نشان

بدھ 13 دسمبر 2017 16:47

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزراء کی مسلسل غیر حاضری،حکومت پر سوالیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزراء کی مسلسل غیر حاضری نے حکومت پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے 53 وفاقی کابینہ کے وزراء کے باوجود بدھ کو اجلاس میں صرف ایک وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ موجود تھے جبکہ اجلاس 30 اراکین اسمبلی کے ساتھ شروع کیا گیا وزراء کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے چار سال میں سب سے زیادہ کورم کی نشاندہی کی گئی اور ہمیشہ ہی کورم پورا نہیں ہوتا ایوان میں کورم پورا کرنے میں زیادہ کردار مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کرتی ہیں جبکہ جنرل سیٹوں پر آنے والے اور وفاقی وزراء کی بڑی تعداد ایوان سے غائب ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :