لاہور پولیس نے4سالہ بچے کے خلاف جوئے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 16:32

لاہور پولیس نے4سالہ بچے کے خلاف جوئے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے 4 سالہ بچے پر جوا اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر دیاپولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے پر 4 سالہ فیضان اپنے والد اور دادا کے ساتھ انصاف لینے مقامی سیشن عدالت پہنچے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نصیرآباد پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

اس موقع پر بچے کے والد نے بتایا کہ پولیس نے رشوت نہ دینے کی پاداش میں ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کردیابچے کے والد نے موقف اختیار کیا کہ وہ 16 سال سے سنوکر کا کاروبار کر رہے ہیں اور ان کے کلب میں کسی قسم کا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوتا۔انہوں نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج محرر فردوس مارکیٹ نے میرے کلب میں آکر 3 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور رشوت نہ دینے پر جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹے کو جھوٹے مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نصیرآباد پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔واقعہ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے نصیرآباد پولیس کی جانب سے 4 سالہ بچے پر مقدمہ درج ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاﺅن حسنین حیدر سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او لاہور نے ایک جاری بیان میں کہا کہ انکوائری میں ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :