پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ بس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئی،طلباء سراپا احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 16:21

پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ بس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئی،طلباء سراپا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : صوبائی دارلحکومت میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے، پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ بس کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئی،طلباء نے ٹریفک قوانین کی پابندی اور ملزم کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے احتجاج کیا،طلباء کے احتجاج سے کنال روڈ،کریم مارکیٹ روڈ،وحدت روڈ اور ملتان کی ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ا رم منظورمسلم ٹاؤن میں بس کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگئی۔طالبہ کی عمر 22سال ہے۔طالبہ کوجناح ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں طالبہ نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔طلباء نے کنال روڈ اور کریم مارکیٹ روڈ بلاک کردی ۔جس کے باعث ملحقہ شاہراؤں پرٹریفک کانظام بری درہم برہ ہوگیا۔ طلباء نے ملزم کیخلاف فوری قانونی کاروائی اور آئندہ ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کروانے کابھی مطالبہ کیاہے۔