پی آئی اے کے آفسر عوام کی رقم کو کھلونا سمجھ بیٹھے لاکھوں روپے ہوا میں اڑادیئے

بدھ 13 دسمبر 2017 16:12

پی آئی اے کے آفسر عوام کی رقم کو کھلونا سمجھ بیٹھے لاکھوں روپے ہوا میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13دسمبر2017ء):پی آئی اے کے آفسر نے عوام کے ریزرویشن کی رقم کو کھلونا سمجھ لیا ہے کوئی افسر لاکھوں روپے ٹیبل پر سجا کر بیٹاہے توکوئی ایک دوسرے پر نوٹوں کی بارش کر رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا سیل دفتر جو اسلام آباد میں واقع ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر میں سیل کی رقم پی آئی اے آفسر عثمان اپنے ٹیبل پر سجا کر بیٹھے ہیں اور ایک دوسرے پرنچھاور کر رہے ہیں ، پی آئی کے سیلز مینجر احمد دورانی نے اپنے سینئر آفسر عثمان کو خوش کرنے کے لئے عوام کی رقم ہی کو کھلونا سمجھا ہوا ہے حالانکہ اس رقم کو قانونی طور قومی خزانے میں ہونا چاہے۔رقم کو کیشئر کے ذریعے بینک میں جمع نہیں کروایا گیا جو غیر قانونی ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں