پی آئی اے نے دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا تاحیات مفت سفری ٹکٹ بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 16:07

پی آئی اے نے دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا تاحیات مفت سفری ٹکٹ بنا ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا تاحیات مفت سفری ٹکٹ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مدینہ منورہ سے ملتان آنے والی پرواز میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان کی بجائے کراچی میں اُتارا گیا۔ جس کے بعد زچہ بچہ کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بچی کے والدین نے اس کا نام ''جنت'' رکھا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا تاحیات مفت سفری ٹکٹ بنا دیا ہے۔ بچی تاحیات پی آئی اے کے مفت سفری ٹکٹ کی سہولت حاصل کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :