حکمرانوں ‘سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو پروٹوکول دینے والی لاہور پولیس نے شہید کو نظر انداز کر دیا

ٹریفک وارڈنز کی طرف سے روڈ کلیئر نہ کرایا جاسکا، شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا جسد خاکی لے جانے والا قافلہ ٹریفک میں پھنسا رہا

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) حکمرانوں ‘سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو پروٹوکول دینے والی لاہور پولیس نے شہید کو نظر انداز کر دیا، ٹریفک وارڈنز کی طرف سے روڈ کلیئر نہ کرایا جاسکا، شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا جسد خاکی لے جانے والا قافلہ ٹریفک میں پھنسا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہید سیکنڈ لفٹینیٹ عبدالمعید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے جوہر ٹان سے ایوب سٹیڈیم پہنچایا۔

لاہور پولیس کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، ٹریفک وارڈنز روڈ کلیئر نہ کرواسکے ،شہید کا جسد خاکی مختلف مقامات پر ٹریفک میں پھنسا رہا۔ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو پروٹوکول دینے والی پولیس نے شہید کو نظر انداز کر دیاسی ٹی او کی جانب سے شہید کیلئے کوئی پروٹوکول لگایا ہی نہیں گیا۔ شہید عبدالمعید نے ملک و قوم کے لیے ایسی عظیم قربانی دی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :