شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک

نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت اعلی سول و عسکری حکام کی شرکت ‘شہید کی نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر انہتائی جذباتی مناظر

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک ‘ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے جسد خاکی کو فائیو لائٹ انفنٹری کے چاق وچوبند دستے نے ایمبولینس کے ذریعے ایوب سٹیڈیم پہنچایا، جہاں فوجی جوانوں کے دستے نے شہید کے جسدخاکی کو خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد پاک فوج کے بہادر سپوت کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، ڈی جی رینجر میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، لارڈ میئر مبشر جاوید، اسٹیشن کمانڈر نیوی ایس ایم شہزاد، اے ایس ایف چیف سیکیورٹی آفیسر عمران الحق، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سول، فوجی افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید کا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ جنازہ پڑھایا گیا۔ اس موقع پر شہید کے درجات کیلئے دعا کی گئی، پھر انہیں شہدا کیولری گرائونڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاشہید کی نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر انہتائی جذباتی مناظر دیکھے گئے، عبدالمعید شہید کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عبدالمعید کو بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا، مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے جام شہادت نوش فرمایا۔ ہماریجوان قربانی نہ دیں تو دہشت گرد شہروں میں گھس جائیں1 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہوئے، شہید کی یہ پہلی پوسٹنگ تھی،عبد المعید چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :