نیب نے پیراگون اور آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کل طلب کر لیا‘سابق ڈی جی ایل ڈی اے بھی طلب

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) نیب نے پنجاب میں ہائوسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کیلئے دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پیراگون اور آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا،سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورپیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹوندیم ضیا بھی طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے پنجاب میں ہائوسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کیلئے دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے پیراگون اورآشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی کاریکارڈ کل طلب کر لیا اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورپیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹوندیم ضیا کو پی ایل ڈی سی کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بھی لانے کی ہدایت بھی کردی،سابق ڈی جی ایل ڈی اے کا کہناہے کہ نیب کی جانب سے کوئی لیٹرموصول نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :