لاہور‘ ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سکندر حفیظ کو گرفتارکرلیا

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سکندر حفیظ کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال کمپیوٹر اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے کمپیوٹر اور موبائل کی فرانزک لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے گی تحقیقاتی ایجنسی نے لڑکیاں سمگل کرنے والے گروہ کے 3 ارکان اور متاثرہ 2 لڑکیوں کو سعودی عرب میں ٹریس کیا جس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو سعودی عرب ہاوس جاب کیلئے بھجواتے لیکن جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے اس سے قبل بھی وفاقی ادارے نے گزشتہ ہفتہ لڑکیاں اسمگل کرنے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتارکیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کوسعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے پاکستان لانے کیلئے وزارت داخلہ سے مدد لی جارہی ہے جلد ہی متاثرہ لڑکیوں کو بھی سعودی عرب سے پاکستان لایا جائے گا۔ایجنسی نے خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا جن میں فاروق، ثمینہ امتیاز،حسن امتیاز اور سکندر حفیظ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :