رانا ثنا اللہ کی ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ پر ’’عجیب منطق ‘‘

حق کیلئے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہیے ‘احتجاج کرینگے تو ہی بات سنی جائیگی ‘وزیر قانون پنجاب

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ پر ’’عجیب منطق ‘‘ظاہر کر دی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حق کے لیے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کریں گے تو ہی بات سنی جائیگی اس بات کا سب کو علم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔ وکلا کے بھی کچھ مذاکرات تھے جو پورے نہیں ہوئے ، وکلا غصے میں ہیں اسی لیے توڑ پھوڑ کر رہے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وکلا کی نگامہ آرائی کی حمایت کر دی اور کہاکہ اب وکلا کی بات سنی جائے گی۔جس نے بھی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرنا ہے کرے۔ کیونکہ اب مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ ان سے مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔ جب تک ٹھوس پالیسی نہیں ہو گی ایسے ہی احتجاج ہوں گے۔ کئی مرتبہ پکڑ دھکڑ کے بغیر کے باوجود بھی مقدمات ختم کرنا پڑتے ہیں۔