پشاور میں قومی سلامتی کے ادارو ں کی کارروائی ‘2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار ‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پشاور میں قومی سلامتی کے ادارو ں کی کارروائی ‘2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار ‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو دہشتگرد بارودی مواد نوشہرہ سے پشاور منتقل کر رہے تھے، سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے قاضی کلے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،ملزموں میں ذبیح اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں،ملزموں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا،سی ٹی ڈی نے بم کوناکارہ بنادیا،گھی کے ڈبے میں تیارکیے گئے بم کاوزن 3کلوگرام تھا،ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :