Live Updates

تحریک انصاف نے نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

بدھ 13 دسمبر 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قرار داد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قرار داد تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے۔واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے بار بار حکمران خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات