مودی روزچار لاکھ کے مشروم کھاجاتے ہیں،کانگریس کا الزام

بھارتی وزیراعظم مشروم تائیوان سے درآمدکرتے ہیںجس کا ایک ٹکڑا 80ہزار روپے کا ہے ،الپیش ٹھاکر

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی گجراتی کھانوں کو ناپسند کرتے ہیں، وہ تائیوانی مشرومز کے شوقین ہیں ، جس کے ایک ٹکڑے کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسانہیں ہے، دعوے کے برعکس انہیں گجراتی کھانے بھی پسندنہیں، وہ تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتے ہیں، جس کا ایک ٹکڑا 80ہزار روپے کا ہے اور وہ ہر روزپانچ ٹکڑیکھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی میری طرح کالے تھے لیکن تائیوانی مشروم کھا کھا کر ’’گورے‘‘ ہوگئے۔الپیش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ مودی جو کھاتے ہیں وہ عوام نہیں کرسکتے کیونکہ یہ غریبوں کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزار 500کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :