کانگو کے بچوں میں کم خوراکی کی نشاندہی،فوری امدادکی اپیل

ان بچوں تک فوری امداد نہ پہنچی، تو اگلے برس ان کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو سکتی ہے،یونیسف

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف نے کانگو کے بچوں میں کم خوراکی کے مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وسطی افریقی ملک میں یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر تاج الدین اوئے والے نے بتایا کہ کاسائی کے علاقے میں پانچ سال سے کم عمر کے چار لاکھ بچے ناکافی خوراک کی وجہ سے جسمانی کمزوری کا شکار ہیں۔ ان کے بقول اگر ان بچوں تک فوری امداد نہ پہنچی، تو اگلے برس ان کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو سکتی ہے۔ کانگو میں ملکی فوج اور باغیوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو داخلی مہاجرت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :