دہشت گردانہ حملے کی تیاری، جرمن فوجی افسر پر فرد جرم عائد

ملزم نے دھوکا دہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو پناہ کے متلاشی ایک شامی تارک وطن کے طور پر رجسٹر کروایا تھا،استغاثہ

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) جرمنی میں وفاقی فوج کے ایک افسر اور دائیں بازو کے ایک مبینہ انتہا پسند فرانکو اے کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی تیاری کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملزم پر یہ فرد جرم غیر متوقع طور پر عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی دو ہفتے قبل ہی جرمنی کی ایک وفاقی عدالت نے اس اٹھائیس سالہ ملزم کے خلاف ناکافی شواہد کی بناء پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے متعلق الزام کی وجہ سے اس کی گرفتاری کا حکم منسوخ کر دیا تھا۔

وفاقی دفتر استغاثہ کا الزام ہے کہ ملزم نے دھوکا دہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو پناہ کے متلاشی ایک شامی تارک وطن کے طور پر رجسٹر کروایا تھا اور وہ ممکنہ طور پر جرمنی میں پناہ کے متلاشی غیر ملکیوں پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔

متعلقہ عنوان :