جرمن صدر نے گھانا کے ساتھ کئی ملین یورو کے معاہدے پر دستخط کر دیے

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے افریقی ملک گھانا کے ساتھ کئی ملین یورو کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق شٹائن مائر نے کہاکہ میزبان ملک کے صدر نانا آکوفو آدو کے ساتھ بات چیت کے بعد’سرمایہ کاری اور اصلاحات کے شعبے میں تعاون کا یہ معاہدہ طے پایا۔ اس طرح اب عکرہ حکومت کو سو ملین یورو دیے جائیں گے۔ یہ رقم قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں خرچ کی جائے گی۔ شٹائن مائر کے بقول جرمنی چاہتا ہے کہ گھانا کے نوجوانوں کو مستقبل کے حوالے سے بہتر امکانات میسر ہوں۔ جرمن صدر گھانا کے بعد گیمبیا بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :