پیرس کانفرنس،امریکی علیحدگی کے باوجودتحفظ ماحول کے لیے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)فرانسیسی دارالحکومت میں تحفظ ماحول کا ایک روزہ بین الاقوامی اجلاس مزید رقوم کی فراہمی کی یقین دہانیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شرکاء نے فیصلہ کیا کہ امریکا کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کے باوجود تحفظ ماحول کی عالمی کوششوں کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سربراہی اجلاس میں دو سو زائد سرمایہ کار اداروں نے کہا کہ وہ اٴْن بڑے صنعتی اداروں پر دباؤ بڑھائیں گے، جو ضرر رساں گیسوں کے اخراج کے حوالے سے سر فہرست ہیں۔ اس سمٹ کے انعقاد کا مقصد 2015ء کے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کے لیے مزید مالی وسائل کی تلاش تھی۔