بھارتی پبلک سروس کمیشن کی نقل،پاکستانی ویب سائٹ سے سوالات لیے

امتحانات کے زیادہ تر پیپرز فوٹو کاپی ،چہ جات مرتب کرتے وقت کاپی پیسٹ سے کام لیا گیا ،امیدوارکی گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارت کی ریاست ارونا چل پردیش میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں نصف سے زیادہ سوالات پاکستان کی ایک ویب سائٹ سے نقل کیے گئے ہیں ،بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جس ویب سائٹ سے یہ سوالات نقل کیے گئے ہیں وہ پاکستان میں سول سروس امتحانات کے لیے مواد اور معلومات فراہم کرتی ہے ۔

کچھ سوالات 2008 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانوں سے نقل کیے گئے ہیں ۔اخبار کے مطابق سماجیات کے نوے فیصد سوالات مبینہ طور پر ایک ا?ن لائن ڈسکشن فورم سے لے گئے تھے ، عمومی تاریخ ، سماجیات اور سیاسیات کے کچھ سوالات غیر ملکی تناظر میں تھے ۔ایک امیدوار کا کہنا تھا کہ جب ہم نے کراس چیک کیا تو معلوم ہواکہ یہ سوالات توپاکستانی ویب سائٹ سے نقل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امتحانات کے زیادہ تر پیپرز فوٹو کاپی تھے۔پرچہ جات مرتب کرتے وقت کاپی پیسٹ سے کام لیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے ۔اس سے ریاست میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا اور دوبارہ امتحانات لینے کا مطالبہ کیاجا رہا ہے۔دوسری جانب پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری کا کہنا تھا پرچہ جات کی جانچ کی جا رہی ہے اگر ان میں کوئی غلطی یا کوتاہی ثابت ہوئی تو کمیشن جلد اس بارے لائحہ عمل دے گا ۔2015میں بھی اروناچل پردیش ریاست کے پبلک سروس کمیشن کے مقابلے امتحانات کے پرچے آوٹ ہوگئے تھے جس پر چار افسران کو معطل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :