افغانستان میں نیٹو کارروائیاں، طالبان کی آٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تباہ

ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر براہِ راست طالبان کے سرداروں کی جیبوں میں جاتے تھے،سربراہ امریکی فضائیہ

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی قیادت والے اتحاد نے صوبہہلمند میں منشیات تیار کرنے والی 25 لیباریٹریاں تباہ کردی ہیں، جس کے نتیجے میں آٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تلف ہوگئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کارروائی تین ہفتے تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی، جس کا مقصد طالبان کو حاصل ہونے والی آمدن کو تباہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کابل سے بات کرتے ہوئے، امریکی فضائیہ کے برگیڈیئر جنرل، لانس بنچ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اِن آٹھ کروڑ ڈالروں میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر براہِ راست طالبان کے ساتھی منشیات سے وابستہ سرداروں کی جیبوں میں جاتے۔سولہ سالوں میں طالبان کے انسداد کے لیے پہلی بار فضائی کارروائی کی گئی، جس کا ہدف منشیات کی آمدنی کو نشانہ بنانا تھا۔بنچ نے کہا کہ یہ نئی لڑائی ہے۔ ہم تیار بیٹھے ہیں۔اٴْنھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملنے والے نئے اختیارات کی تعریف کی، جن میں امریکی قیادت والے اتحاد کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ افغان طالبان کی حامی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، جن میں ہتھیاروں کے ذخیرے سے لے کر آمدن پیدا کرنے والے ذرائع شامل ہیں۔