افغان خواتین فوجیوں کی پہلی بار بھارت میں تربیت

کل 35 افغان فوجی خواتین تین ہفتوں پر محیط اس تربیتی کورس میں حصہ لیں گی،افغان وزارت دفاع

بدھ 13 دسمبر 2017 15:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) افغان خواتین پر مشتمل ایک فوجی دستہ پہلی دفعہ بھارت بھیجا گیا ہے جہاں بھارتی فوج، چنائی کی ایک فوجی اکیڈمی میں انہیں تربیت دے گی، اس سے پہلے ہزاروں کی تعداد میں افغان مرد فوجی بھارت میں تربیت حاصل کر چکے ہیں تاہم بھارت پہلی بار افغانستان کی خواتین فوجیوں کو تربیت دے رہا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ اس دستے میں 18 بری، تین فضائی فوجی خواتین کے علاوہ وہ خواتین بھی شامل ہیں جو افغانستان کی سپیشل فورسز، وزارت دفاع کے اداروں، تعلقات عامہ، مالی اور قانونی امور سے منسلک ہیں،ان کا کہناتھا کہ کل 35 افغان فوجی خواتین تین ہفتوں پر محیط اس تربیتی کورس میں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ خواتین انگریزی زبان سیکھنے اور کمپیوٹر کورسز میں بھی حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :