حیدرآباد کی عوام 15 دسمبر کو ثابت کردیگی کہ آفاق احمد ہی مہاجر قوم کا حقیقی نمائندہ ہے،شاہد فراز

بدھ 13 دسمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان ) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم کو تقسیم در تقسیم اور اختلافات کا شکار ہونیکاطعنہ دینے والے شاید مہاجر قوم کی تا ریخ سے بخوبی واقف نہیںہم مثبت سوچ اور نظریہ رکھنے والی قوم ہے جبکہ ہم صحیح و غلط ،حق و سچ اور ظالم و مظلوم کے فرق کو اچھی طرح سمجھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم کسی کے آگے سر جھکانے اور ہاتھ جوڑنے کے قائل نہیںجس کے سبب جاگیردارنہ اور بادشاہانہ سوچ کے مالک افراد ہم سے خائف رہتے ہیں۔

شاہد فراز نے کہا کہ مخصوص مہاجرمخالف سوچ اور ایجنڈا رکھنے والے افراد نہ صرف منفی تاثر پھیلانے کی کوشش پر عمل پیراہ ہیں بلکہ انکی خواہش اور چاہت ہے کہ کہیں اور سے کسی اورکو سندھ کے شہری علاقوں پر مصنوعی قیادت بناکرکسی اور کے ہاتھوں میں اردو بولنے والے شہروں کی بھاگ ڈور تھما دی جائے جو مہاجر قوم کے آخری بچے تک ممکن نہیں یہ شہر ہمارا ہے اور ہم ہی اسکے اصل محافظ ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد فراز نے کہا کہ15دسمبر کے جلسے میں حیدر آباد کی عوام اپنے اتحاد سے ثابت کریگی کہ حیدرآباد نہ صرف ہمیشہ سے مہاجر قوم کامضبوط قلعہ ہے بلکہ اپنی قوم کی پہچان اور حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں کہ اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور قوم میں پھیلی بے یقینی اور بے چینی کی کیفت سے نجات کیلئے مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے ہونے والے جلسے میں اپنی کو یقینی بنائیں،جبکہ آفاق احمد کے پیغام امن ،محبت اور علم کو جہاں تک ممکن ہو پھیلا کر مہاجر قوم کا سچا سپاہی ہونے کا ثبوت دیں۔

وسیم احمدنے کہاکہ 19مئی کا سورج مہاجر قوم کیلئے نئی سحر کا آغاز ثابت ہوگا جبکہ تمام مہاجر مخالف طاقتوں کو شہر اور عوام کو سیاسی طور پر لاورث سمجھ کر قابض ہونے کے خواب دیکھنے والوں کو یہ واضح جواب مل جائے گا کہ اس شہر میں اپنا پیسہ اور وقت برباد کرنے کے بجائے کسی دوسرے شہر کا روخ کریں ، یہاں کے وارث مہاجر نوجوان اس شہر کا بخوبی چلاسکتے ہے۔