ْآئی جی سندھ نے فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر کے زخمی ہونے پر جامع انکوائری رپورٹ طلب کرلی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گجرنالہ پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کے مبینہ طور پر نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس پرڈی آئی جی ٹریفک و ایس ایس پی سینٹرل سے وقوعے سے متعلق جامع انکوائری کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس آفیسر کو طبی امداد کی ہر ممکن سہولت کو یقینی بنایا جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور خفیہ معلومات کی بدولت جلد سے جلد ممکن بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر اسکی روح کے مطابق ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں رینڈم اسنیپ چیکنگ،پیٹرولنگ سمیت جرائم کے خلاف چھاپوں کو انتہائی مربوط اور نتیجہ خیز بنایا جائے ۔