وزیر داخلہ سندھ نے گجرنالہ پر نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے گجرنالہ پر نامعلوم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹرزخمی ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک وڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس افسر کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔علاقہ پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے ۔ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر اسنیپ چیکنگ اور گشت کو سخت بنایا جائے ۔