گورنر سندھ کی چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالے سے تعاون کی پیش کش

صوبہ کی جامعات سی پیک کے فروغ اور آگاہی کے لئے چینی جامعات سے تعاون کریں گی، محمد زبیر کا استقبالیہ سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے چین کی جامعات کو بطور چانسلر صوبہ کی جامعات کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جامعات سیمینارز، ورکشاپس اور دیگر ذرائع سے سی پیک کے فروغ اور اس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے چین کی جامعات سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 80رکنی وفد کے اعزاز میں حمید ہارون کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت چیمبر کے صدر Mr. Yang Zihai کررہے تھے۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ اس ضمن میں پہل کرنے والا صوبہ بن گیا ہے جس نے چین کی جامعات کو یہ پیش کش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی سپر پاور ہے اور پاکستان اس کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :