امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری

غزہ میں اسرائیلی فوج کی حماس کی مختلف تنصیبات پر فضائی کارروائی، جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

بدھ 13 دسمبر 2017 15:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعدمختلف ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری ہے جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے حماس کی مختلف تنصیبات کو فضائی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعدمختلف ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ سے راکٹ حملے کے جواب میں حماس کی مختلف تنصیبات کو فضائی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے راکٹ حملہ عسقلان شہر کی جانب کیا گیا تھا جس کو دفاعی نظام نے مار گرایا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے ہفتے کے دوران حماس کے دورکن اور دو دیگر مظاہرین اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :